the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


اس بات کا تصور ہی انتہائی عجیب اور دل دہلا دینے والا ہوگا کہ آپ کو کسی ایسی جگہ رہائش اختیار کرنی پڑ جائے جہاں سے آپ کا کسی دوسرے انسان کے ساتھ رابطہ نہ ہولیکن ایک ہسپانوی جوڑا اسی حال میں خوش ہے۔

اسپین کے ایک خوبصورت گاؤں ’’ لا ایسٹریلا‘‘ میں گزشتہ 45 برس سے صرف ایک جوڑا رہائش پزیر ہے۔اس گاؤں کی کل آبادی ان دو نفوس پر ہی مشتمل ہے اور قریب ترین آبادی بھی 25 کلو میٹر دور ہے۔

یہ گاؤں ہمیشہ سے ایسا نہیں تھا بلکہ یہ امیر لوگوں کے لیے بسایا گیا تھا اور صرف با حیثیت افراد ہی یہاں رہائش رکھنے کا سوچ سکتے تھے



لیکن 1883میں ایک تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں اس گاؤں کی نصف سے زیادہ آبادی موت کا نشانہ بن گئی اور یہ گاؤں اجڑ گیا۔

آدھی سے زیادہ آبادی کے لقمہ اجل بن جانے کے بعد دیگر لوگوں نے یہاں سے نقل مکانی شروع کردی اور آہستہ آہستہ لوگ یہاں سے جاتے رہے ، اب گزشتہ 45 بر س سے یہاں صرف 79سالہ جان مارٹن اور ان کی 82 سالہ رفیق حیات رہ رہے ہیں جبکہ 3 کتے، 3 مرغیاں اور 25 بلیاں ان کے دکھ درد کی ساتھی ہیں۔

ہفتوں تک ان دونوں سے ملنے کوئی نہیں آتا لیکن اس کے باوجود یہ عمر رسیدہ جوڑابقول ان دونوں کے ایک دوسرے کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہا ہے۔ -
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.